ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سواتی مالیوال کیس: بیبھو کمار کی پھر ضمانت مسترد

سواتی مالیوال کیس: بیبھو کمار کی پھر ضمانت مسترد

Sat, 08 Jun 2024 18:30:27    S.O. News Service

نئی دہلی ، 8/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) عام آدمی پارٹی کی مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ دہلی کی ایک عدالت نے بیبھو کمار کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ بیبھو کمار کو مئی میں اے اے پی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تیس ہزاری عدالت کی خصوصی جج ایکتا گوبا مان نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ بیبھو کمار پر ایک سیاسی پارٹی کی خاتون رکن کے ساتھ عزت مآب وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر بدتمیزی کرنے کا الزام ہے، جہاں نہ صرف ان کی سیاسی جماعت کے منتخب اراکین وزیر اعلیٰ سے مل سکتے ہیں بلکہ یہاں تک کہ عوام اپنی شکایات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ اس سے عام لوگوں کے ذہنوں میں اپنے لیڈر سے ملنے کے لیے خوف اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔

جج ایکتا گوبا نے کہا کہ متاثرہ اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے خوفزدہ ہے اور اسے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جج نے کہا کہ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ بیبھو کمار ضمانت پر گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بیبھو کمار اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔


Share: